محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور ینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک کے اشتراک سے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقدہ دو روزہ یوتھ لیڈرشپ ورکشاپ اختتام پزیر ہوگئی۔ورکشاپ کے دوسرے اور آخری روز ماہرینِ تعلیم اور ممتاز کاروباری شخصیات نے مختلف سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو کیریئر سازی، مہارتوں کے فروغ اور روزگار کے دستیاب مواقع سے متعلق جامع اور عملی رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماہرین کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔بانی و ڈائریکٹر ریڈ فاؤنڈیشن محمود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کردار سازی، خودشناسی اور ذمہ داری کا احساس نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ناگزیر عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سمت دی جا سکتی ہے۔ویمن یونیورسٹی باغ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انیس قمر عباسی نے کہا کہ کامیابی کے حصول کے لیے محنت، واضح اہداف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عملی مہارتوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ شناخت کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔معروف کاروباری شخصیت اور دیسی کوزین کی مالک خضرہ منظور نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد، واضح مقصد کے تعین اور مسلسل محنت کے ذریعے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مختلف شعبہ جات میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر بریگیڈیئر (ر)شوکت الیاس، ڈائریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد (NUTECH) نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء اور طلبہ و طالبات میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
