محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام کالج اساتذہ کیلئے دو ہفتوں پر مبنی تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام کالج اساتذہ کیلئے دو ہفتوں پر مبنی تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام کالج ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کی طر ف سے اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات میں تعینات اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے تربیتی کورس کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز کالج ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد میں ہوا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز مظفرآباد راجہ فیاض احمد خان نے بطور مہمان خوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد ڈاکٹرواجد اعوان، صدر ایکٹا آزادکشمیر طارق سلیم شاہ، نائب صدر ظفر سیاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالج ٹیچرٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد میڈم شبنم ہمامفتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ ان کی تدریسی استعداد کار کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے تاکہ حکومت کے معیاری تعلیمی کی فراہمی کے خواب کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکے۔ مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر راجہ فیاض احمد خان نے ادارے کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے معیار تعلیم کو بلند کرنے کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور تدریس میں اس کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایکٹا کے صدر سید طارق سلیم نے اس نے موقع پر انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ تعلیمی اداروں پر عوام اعتماد بھی بحال رہے۔

Share This Post

More To Explore