وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔

وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ دنیا میں امن قائم کرنے پر جس طرح پاکستان کا شکریہ ادا کیاجارہا ہے اس پر ہماراسر فخر سے بلند ہے۔ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کے خلاف سازش کی، بھارت آج تک پاکستان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے ثبوت نہیں پیش کر سکا۔ پہلگام کے ڈرامے کے بعد پاکستان اور ہماری مسلح افواج نے بھارت کو شرافت کی زبان سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب ہندوستان باز نہ آیاتو ہماری محافظ بہادر مسلح افواج نے بھارت کے اندر گھس کر اسکو ایسا سبق یاددلایا کہ اُس نے ٹرمپ سے درخواست کر کے جنگ رکوائی۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی بروقت مداخلت سے دنیاکو تباہی سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق یعنی حق خودارادیت دے۔ پوری کشمیر ی قوم کا نعرہ ہے کہ کشمیری بنیگا پاکستان اور سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمار ا ہے“ کشمیریوں کے دلوں کی آواز ہے۔

Share This Post

More To Explore