آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد ایوان فیصل ممتازراٹھور، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان، وزراحکومت میاں عبد الوحید، سردار محمد جاوید ایوب،سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، ظفر اقبال ملک، محترمہ نبیلہ ایوب خان اور ممبر اسمبلی سردارعامر الطاف کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کو متفقہ طور پرمنظورکرلیاگیا۔

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد ایوان فیصل ممتازراٹھور، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان، وزراحکومت میاں عبد الوحید، سردار محمد جاوید ایوب،سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، ظفر اقبال ملک، محترمہ نبیلہ ایوب خان اور ممبر اسمبلی سردارعامر الطاف کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کو متفقہ طور پرمنظورکرلیاگیا۔ میاں عبد الوحید وزیر قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق، سردار محمد جاوید ایوب وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفر آباد،سید بازل علی نقوی وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی، چوہدری قاسم مجید وزیر خزانہ وان لینڈ ریونیو، ظفر اقبال ملک وزیر ہائر ایجوکیشن اور محترمہ نبیلہ ایوب خان وزیر کشمیر کاز، آرٹس و کلچر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہاگیاکہ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس ایران، امریکہ و اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ میں عارضی جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے حالیہ تاریخ ساز سفارتی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری و پاکستان کی دیگر سیاسی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے نتیجہ میں ایک ایسی جنگ جو تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی تھی، پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث فریقین کو مذاکرات کے لئے آمادہ کیا جس پر پوری عالمی برادری کی طرف سے بھر پور ستائش کی گئی۔ اس معزز ایوان کی رائے میں پاکستان کی جانب سے کامیاب سفارت کاری نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا سب سے معتبر ضامن ہے۔قرارداد میں کہاگیاکہ اس موقع پر یہ ایوان چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی سفارت کاری اور دور اندیش عسکری بصیرت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے، جن کی قیادت میں نہ صرف عالمی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اعتماد کا رشتہ مزید استوار ہوا ہے۔ جس پر یہ ایوان ان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد میں کہاگیاکہ اس معزز ایوان کی رائے میں پاکستان نے اپنے آپ کو عالمی سطح پر ایک باوقار ثالث کے طور پر منوایا ہے، جس کی بدولت ”اسلام آباد مذاکرات” کے دور رس اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔قرارداد میں کہاگیاکہ اس معزز ایوان کی رائے میں اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات نے نہ صرف مشرق وسطیٰ میں انسانی المیہ کو روکنے میں مدد دی ہے بلکہ پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو بھی نئی بلندیاں عطا کی ہیں۔قرارداد میں کہاگیاکہ مملکت خداداد پاکستان کی یہ بین الاقوامی کامیابیاں سیز فائر لائن کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ کیونکہ ایک مضبوط اور عالمی سطح پر با اثر پاکستان ہی مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل کروانے کا ضامن ہے۔قرارداد میں کہاگیاکہ یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں مسلمانوں کی منظم نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس معزز ایوان کی رائے میں اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جس کا وجود عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ یہ ایوان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بربریت کو روکے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے عملی طور پر اقدامات کیے جائیں۔قرارداد میں کہاگیاکہ اس معزز ایوان کی رائے میں ایک سال قبل بھارت کی جانب سے پہلگام میں سیاحوں کے قتل عام کی ذمہ داری جو پاکستان پر عائد کر کے فالس فلیگ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ جس کے جواب میں افواج پاکستان بالخصوص چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تدبر اور شاندار دفاعی حکمت عملی سے نہ صرف بھارت کو شکست فاش ہوئی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، جس پر یہ ایوان مسلح افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

Share This Post

More To Explore