وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے ناٹنگھم میں بانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، سابق صدر پیپلز پارٹی برطانیہ اور مشیر ہمراہ صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد زمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے ناٹنگھم میں بانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، سابق صدر پیپلز پارٹی برطانیہ اور مشیر ہمراہ صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد زمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز کشمیریوں کے مسائل اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت آزاد کشمیر میں گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، اوورسیز آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، حکومت اس سلسلے میں آسان اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ حکومت اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اوورسیز کشمیریز کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو براہ راست سننا اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کی تجاویز سے پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتی مشیر چوہدری محمد زمان نے اوورسیز کشمیریز کانفرنس کو حکومت آزاد کشمیر کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اوورسیز کمیونٹی اور حکومت کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہوں گے اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اپنے وطن کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Share This Post

More To Explore