وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور دورہ کوٹلی کے دوران دوسرے روز وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کی دعوت پر راج محل پہنچے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا راج محل کے دورے کے موقع پر تھلہیر کالونی پل پر تاریخ ساز اور شاندار استقبال کیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جبکہ جگہ جگہ قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں تھلہیر اور ریاں سمیت مختلف مقامات پر بھی استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پھگواڑی میں بھی وزیراعظم کا فقید المثال استقبال کیا گیا، جہاں کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنے محبوب قائد کا خیرمقدم کیا۔عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے تاریخ ساز اقدامات، خصوصاً صحت عامہ اور ایجوکیشن پیکج پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ریاست بھر کی طرح راج محل میں بھی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر کے استقبال کے لیے سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں، نوجوان کارکنان، سیاسی قائدین، بلدیاتی نمائندگان، پی ایس ایف، پی وائی او اور سول سوسائٹی جگہ جگہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے استقبال کے لیے موجود رہے۔تھلہیر کالونی پل پر عوامی جوش و خروش دیدنی تھا، جہاں کارکنان نے شہید بی بی، شہید بھٹو اور وزیراعظم آزاد کشمیر زندہ باد کے نعرے لگائے اور اپنے محبوب قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزرائے حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید، چوہدری اخلاق، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ولید انقلابی اور سردار آفتاب انجم اور دیگر بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
