وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراطلاعات آزادکشمیر چوہدری رفیق نئیر کی دعوت پر کوٹلی کا دورہ کیا، جہاں کھوئی رٹہ کے دیہاڑی باغ میں ان کا تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دیہاڑی باغ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب بھی کیا ،دیہاڑی باغ گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام وزیراعظم آزاد کشمیر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراطلاعات آزادکشمیر چوہدری رفیق نئیر کی دعوت پر کوٹلی کا دورہ کیا، جہاں کھوئی رٹہ کے دیہاڑی باغ میں ان کا تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دیہاڑی باغ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب بھی کیا ،دیہاڑی باغ گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام وزیراعظم آزاد کشمیر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ جیسے ہی وزیراعظم جلسہ گاہ پہنچے، فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، کارکنان نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا جبکہ کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر بھرپور گل پاشی بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہید بی بی اور شہید بھٹو کے حق میں بھی زبردست نعرے بازی کی گئی۔جلسہ عام میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، وزرائے حکومت چوہدری رفیق نئیر، ظفر اقبال ملک اور چوہدری اخلاق، جاوید اقبال بڈھانوی، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری ولید انقلابی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جلسہ گاہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور زبردست نعرے بازی کے ساتھ ماحول کو گرمایا،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی اور انہوں نے اپنے قائد کا والہانہ اور تاریخ ساز استقبال کیا۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، وزرائے حکومت چوہدری رفیق نئیر، جاوید اقبال بڈھانوی، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری ولید انقلابی، اظہر بڑالوی ، مشتاق گور سی ، قیوم قمر اور دیگر نے سٹیج پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے اتحاد و یگانگت کے ساتھ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ۔

Share This Post

More To Explore