چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفی مغل اور ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے کیمپ آفس اسلام آباد میں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں سے درخواست گزاروں کی سہولت کے پیش نظر حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفی مغل اور ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے کیمپ آفس اسلام آباد میں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں سے درخواست گزاروں کی سہولت کے پیش نظر حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی شوکت علی کی درخواست (حلقہ ایل اے 42 ویلی 3) پر سماعت کی گئی۔ اسی طرح سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری اسمعیل گجر کی درخواست (حلقہ ایل اے 35 جموں 2) بھی زیرِ سماعت آئی۔ حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے متعلق طارق گجر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستوں پر مزید کارروائی کے لیے آئندہ سماعت 25 اپریل مقرر کی گئی ہے

Share This Post

More To Explore