ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے زراعت کے فروغ ، عوامی خوشحالی ، معاشی خودکفالت اور نوجوان نسل کے تابناک مستقبل کیلئے 22 اپریل بروز بدھ مظفرآباد ائیرپورٹ کے مقام پر پہلی تاریخ ساز زرعی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہی ہے

ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے زراعت کے فروغ ، عوامی خوشحالی ، معاشی خودکفالت اور نوجوان نسل کے تابناک مستقبل کیلئے 22 اپریل بروز بدھ مظفرآباد ائیرپورٹ کے مقام پر پہلی تاریخ ساز زرعی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہی ہے، موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے مظفرآباد کے بیوٹیفیکشن پلان پر کامیابی سے عمل درآمد اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے گڈ گورننس سماجی انصاف کی فراہمی اور عوام دوست پالیسیوں کو عروج ملا ہے ، ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت آزاد کشمیر شوکت جاوید نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ہونے والی زرعی کانفرنس عوامی فلاح کی جانب سنگ میل ثابت ہو گی ، انصاف ، روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی امور کی انجام دہی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، ریاست اور عوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط کیا ہے ، نوجوانوں کو یکساں اور مساوی مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی فلاح کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ۔

Share This Post

More To Explore