وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مظفرآبادشہرکی بیوٹیفکیشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں دارالحکومت کی مجموعی تزئین و آرائش اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے مختلف منصوبوں پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری تعمیرات عامہ محمد نعیم بسمل، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری محمد رقیب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف، کمشنر بحالیات مسعود الرحمان، کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیراور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر کی جانب سے دارالحکومت کی بہتری کے لیے سافٹ اور ہارڈ انٹرونشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بریفنگ میں بتایا کہ بیوٹیفیکشن پلان کے مطابق شہر کی مجموعی تزئین و آرائش کے حوالے سے اٹھائے گے اقدامات میں شہر کے داخلی راستوں کی تزئین، شہر کے فاضل و خارجی راستوں، مین شاہرات کے اطراف غیر ضروری پوسٹرز اور بل بورڈز کا خاتمہ، نالیوں کی صفائی و بحالی، درختوں کی کٹائی، سڑکوں کی مرمت، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات، تجاوزات کا خاتمہ، پارکنگ ایریاز کی نشاندہی، وال چاکنگ کا خاتمہ سمیت نلوچھی پل پر خطاطی، امبور میں کلر اسکیم، گرین بیلٹس کی بہتری، روڈ سائیڈ شجرکاری، شہرمیں نشان زدہ مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پلوں کی پینٹنگ، ڈیجیٹل اسکرینز اور ڈیکوریٹو لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات، سیوریج سسٹم کی بہتری و مکمل بحالی، مین ہولز کی بندش اور بینک روڈ فاؤنٹین کو فعال کرنے جیسے منصوبوں پر بھی پیش رفت کے لیے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ سافٹ انٹرونشنز کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے احکام کو ہدایت کی کہ دارالحکومت کو اس کے شیان شان کے مطابق خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتیں حکومتوں کو تسلسل ہوتی ہیں، چھوٹے چھوٹے امور کی تکمیل سے ہی مجموعی بہتری ممکن ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مظفرآباد ریاست کا چہرہ ہے، اس لیے اس کی خوبصورتی اور نظم و نسق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجموعی ترقی کو فوکس کررکھا ہے، عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، انشاء اللہ موجودہ حکومت کے مثالی اقدامات سے ہی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
