آزاد جموں و کشمیر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آزاد جموں و کشمیر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آزادکشمیر بھر سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں سرپرست اعلیٰ و سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب، سیکرٹری انڈسٹریز سردار عدنان خورشید، صدر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن انجینئر سید یاسر علی گیلانی، چیف آرگنائزر و ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ محمد سجاد خان سمیت آزاد کشمیر بھر سے عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خوشحال خان نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور ریاست کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں مؤثر اقدامات قابل تحسین ہیں، اور اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد طیب نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔ صدر انجینئر سید یاسر علی گیلانی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی تکمیل ایک اہم پیش رفت ہے، جس پر وہ چیف سیکرٹری کے شکر گزار ہیں، اور آئندہ بھی محنت اور لگن سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔چیف آرگنائزر راجہ محمد سجاد خان نے کہا کہ مربوط کوششوں سے آزاد جموں و کشمیر کے سول سٹرکچر کو ایک مثالی ماڈل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو ملک بھر کے لیے قابل تقلید ہو۔

Share This Post

More To Explore