دارالحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ نے مربوط اور مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ نے مربوط اور مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں غیر ضروری پینا فلیکس، پوسٹرز اور بینرز ہٹائےجار ہے ہیں جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں. بلدیہ کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلہ میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے جاری اس مہم میں انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا ساتھ دیں اور صفائی کے مقررہ اصولوں کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہری رات 8 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ اسے بروقت اٹھایا جا سکے اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مظفرآباد شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کا ساتھ دیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore