کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت شہر کی بیوٹیفکیشن کےحوالہ سے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کااجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت شہر کی بیوٹیفکیشن کےحوالہ سے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کااجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے آفیسران نے شرکت کی اور ترقیاتی ادارہ کے زیر اہتمام جاریہ منصوبہ جات پر کام کی پراگرس، شہر کے انٹری گیٹ کے بقایا کام اور شہر کے اندر تزئین و آرائش کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے ہدایت کی کہ تمام جاری کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں ترقیاتی ادارہ اپنے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے تاکہ دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے دیدہ زیب بنایا جا سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ حکام مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور انکی واضح ہدایات ہیں کہ شہر کو دارالحکومت لے شایان شان بنایا جائے اس لیے تمام متعلقہ محکمہ جات مل کر کام کریں تاکہ مظفرآباد اور ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore