وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے حریت رہنما آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دہلی کی عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ دہلی کی عدالت کا یہ فیصلہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہے اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان کا یہ اقدام دراصل کشمیری قیادت اور حقِ خود ارادیت کی آواز کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان انسانی تاریخ کے بدترین مظالم اور بدنام زمانہ کالے قوانین کے ذریعے بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کا جذبہ حریت سرد کرنے میں ناکام رہا ہے۔ چوہدری محمد رفیق نیئر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
