وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی، وسائل محدود مسائل لامحدود، عرصہ مختصر ٹارگٹ دور اور کٹھن لیکن جذبہ اور عزم ہو تو ممتاز حسین راٹھور کے 9 ماہ بھی یاد رہتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی، وسائل محدود مسائل لامحدود، عرصہ مختصر ٹارگٹ دور اور کٹھن لیکن جذبہ اور عزم ہو تو ممتاز حسین راٹھور کے 9 ماہ بھی یاد رہتے ہیں۔ریاستی وسائل بلا تفریق و بلا تخصیص عوام کے لیے ہیں۔ گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ حویلی کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے، 23 کروڑ کا منصوبہ لارہے ہیں جس سے ریاست کے ہر گھر تک بجلی کی سہولت پہنچے گی۔ حویلی گرڈ اسٹیشن ہمارا خواب اور حویلی کی بنیادی ضرورت تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرڈ اسٹیشن ہالن جنوبی ضلع حویلی کہوٹہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ اسوقت پوری ریاست میں 100 فیصد بجلی ہے لیکن حویلی اور نیلم میں ابھی بھی کچھ علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، بات حلقہ انتخاب کہ نہیں بلکہ محرومی اور مسائل کی ہے، حویلی ہمیشہ سے محروم اور نظر انداز رہا اور شاید حویلی کی احساس محرومیوں کو دور کرنے کے لیے اللہ نے مجھے موقع دیا۔ میرے اوپر پوری ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نیکہا کہ اپنے مختصر عرصہ خدمت میں ریاست کے بڑے چینلجز سامنے تھے، ریاست میں غیر یقینی صورتحال اور ہیجانی کیفیت تھی، ایسے میں سیاسی ماحول کو زندہ کرنا، عوام کا اعتماد بحال کرنا، تعمیر و ترقی کا عمل پھر سے شروع کرنا آسان نہیں تھا۔ ہم نے اس چیلنج خود قبول کیا اور سیاست کو پھر سے زنددہ کیا، ترقی کے عمل کو بحال کیا، ریاست بھر میں لوگوں کے پاس گئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد دو سال اپوزیشن دو سال کولیشن حکومت اور پھر وزارت عظمی کے چند ماہ میں ہر موقع پرحویلی کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑتا رہا۔ حویلی یونیورسٹی، دانش سکول، گرڈ اسٹیشن، میونسپل کارپوریشن، دو ٹاون کمیٹیز، ممتاز آباد اور خورشید آباد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، لسڈنہ حویلی شاہراہ کی کشادگی کا منصوبہ اور دیگر منصوبے ماڈل ضلع حویلی کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔ صرف گرڈ اسٹیشن حویلی کی تعمیر پر تقریبا ایک روپے لاگت آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ حویلی برائے نام ضلع تھا جہاں ضلع کا سٹرکچر اور لوازمات نہ تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ یہاں سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے بھی بنائیں گے۔

حویلی(پی آئی ڈی) 24 مارچ 2026

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی کہوٹہ ہالن جنوبی میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ منصوبہ اہلیان حویلی کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ وزیراعظم کو گرڈ اسٹیشن حویلی کہوٹہ منصوبے بارے سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حویلی کہوٹہ گرڈ اسٹیشن عباسپور سے منسلک ہے، یہاں مقامی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے بجلی کے وولٹیج کے مسائل کے حل سمیت یہاں مقامی سطح پر 4.8 چھانجل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی سے نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حویلی کی 29 فیصد آبادی جو کہ بجلی کی سہولت سے محروم ہے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔

Share This Post

More To Explore