آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بڑا مقام دیا ہے ،سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کے حقوق بیان فرمائے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی حتیٰ کہ جائیداد تک میں انہیں بھرپور حصہ دیا گیا،کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی و کشمیری خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں ، تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے,محترمہ نصرت بھٹو شہید نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلیے لازوال قربانیاں دیں اور ایم آر ڈی تحریک کی قیادت کی ۔محےرمہ بے نظیر بھٹو شہید نے قانون کی حکمرانی کیلیے غیر معمولی جدوجہد کی ۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے فرسٹ وویمن بنک کی بنیاد رکھی اور وویمن پولیس اسٹیشن قائم کر کے ملک کی خواتین کو معاشی تحفظ اور قانونی تحفظ دیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ان خیالات کا اظہار خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت خواتین کی ترقی اور بہبود پر خاص توجہ دے رہی ہے، آزاد کشمیر میں خواتین کو اپنے ہر پروفیش میں کام کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے کیسز میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ، مختلف ووکیشنل تربیت کے اداروں میں خواتین کو فنی تربیت مہیا کی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کی کارآمد شہری بنیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے سرکاری پروگرام میں بھی خواتین کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کی خواتین کو منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے جن میں ہندوستانی فوج، پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں اور ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی طرف سے جنسی زیادتی، عصمت دری، گمشدگی، تشدد، اغوا، قتل اور تذلیل جیسے واقعات شامل ہیں مگر کشمیری خواتین نے بھارتی فوج کے تمام ظلم و جبر کو بہادری سے مقابلہ کیا ہے، کشمیر کی بہادر بیٹی آسیہ اندرابی آج بھی جیل میں بند ہے اور وہ رہتی دنیا تک دنیا میں آزادی کی تحریکوں میں ایک استعارے کے طور پر ذندہ رہیں گی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنے جواں سال بیٹوں ،بھائیوں اور شوہروں کو قربان کرنے والی بہادر کشمیری خواتین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی نمائندگی، مساوی حقوق اور انصاف کی جانب ایک ضروری قدم ہے ،یہ صنفی مساوات ، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل پر توجہ دلاتا ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
