چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ عدالت العالیہ اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے مسلمانوں اور قادیانیوں کی انتخابی فہرستہا کی الگ الگ تدوین کے سلسلہ میں منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں محکمہ قانون کو متعلقہ قانون میں ترمیم کی غرض سے مورخہ 25 ستمبر 2024 کو ارسال کردہ مراسلہ زیر بحث آیا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری فرمائی تھی کہ مسلمانوں اور قادیانیوں کی انتخابی فہرستہا کی الگ الگ تدوین اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے معاملات کے سلسلہ میں آئین پاکستان اور پاکستان الیکشن کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین اور قانون کی روشنی میں محکمہ قانون کو مکرر / یا دھانی مراسلہ جاری کیا جائے محکمہ قانون کو مطابق ہدایت الیکشن کمیشن مکرر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اب محکمہ قانون سے جواب آنے پر ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی درج رہے کہ بدوں آئینی ترمیم الیکشن کمیشن کی سطح پر از خود انتخابی فہرستہا کی الگ الگ تدوین ممکن نہ ہے۔یہ بات ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

Share This Post

More To Explore