آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے منتخب صدر سعید یوسف خان، جنرل سیکرٹری قاسم محمود ملک سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے میں قانون کی بالادستی، آئین کی سربلندی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز جمہوری اقدار کے استحکام اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔وزیراعظم نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر وکلاء برادری کے ساتھ باہمی تعاون اور مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
