صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاکشمیر میں انصاف اور اور قانون کی بالا دستی کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو اُن کی دہلیز پر انصاف مل سکے۔ اس موقع پرصدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
