سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد شکیل خان نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کی ہدایت پر ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ملاقات کی

سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد شکیل خان نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کی ہدایت پر ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ملاقات کی جس میں مہاجرینِ جموں و کشمیر کے حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجرین حلقوں کے ووٹرز کے اندراج، کوائف کی تصدیق، ڈیٹا کی درستگی اور فہرستوں کی بروقت تیاری سے متعلق مختلف انتظامی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر کا بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر تکنیکی معاونت، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ مہاجرین حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق مکمل ہو سکے۔

Share This Post

More To Explore