آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب کے صدر چوہدری فخر الزماں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال اور معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مہاجرین مقیم پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور انشاءاللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں مہاجرین کی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان ہمیشہ پیپلز پارٹی کا مضبوط سیاسی سرمایہ رہے ہیں اور پارٹی کی عوامی خدمات اور کارکردگی کی وجہ سے آج بھی ان کا اعتماد قائم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ پنجاب کے مہاجرین حلقوں سے اکثریت حاصل کر کے پارٹی کو مضبوط سیاسی پوزیشن دلائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہاجرین کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب کے صدر چوہدری فخر الزماں نے وزیراعظم کو مہاجرین پنجاب کے حلقوں کے دورے کی دعوت دی ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،آپ مہاجرین کی نشستوں پر انتخابی مہم کو لیڈ کریں انشاءاللہ پنجاب سے اکثریت حاصل کریں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
