آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر پونچھ سردار آفاق، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کوٹلی راجہ ظفر اللہ خان، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر میرپور خان ظفر، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر سدھنوتی اسد اقبال، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر ضلع حویلی طارق میر اور چیئرمین ضلع جہلم ویلی حنیف خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر پونچھ سردار آفاق، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کوٹلی راجہ ظفر اللہ خان، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر میرپور خان ظفر، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر سدھنوتی اسد اقبال، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر ضلع حویلی طارق میر اور چیئرمین ضلع جہلم ویلی حنیف خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔چیئرمینز اضلاعی زکوٰۃ و عشر نے وزیراعظم کو بتایا کہ رمضان المبارک میں نادار اور غریب افراد کو زکوٰۃ کی رقم کی فوری ضرورت ہوتی ہے مگر گزشتہ دور کے بعض قانونی سقم حائل ہیں جس کی وجہ سے سائلین کی فوری امداد نہیں کی جا سکتی۔وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی ایسے قانونی سقم دور کیے جائیں گے تاکہ رمضان المبارک میں مستحق افراد کی بروقت مدد یقینی بنائی جا سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشرے کے کمزور طبقات کی کفالت ہے اور زکوٰۃ فنڈ کا شفاف اور تیز رفتار نظام بنایا جائے گا تاکہ مستحقین کو عزت و احترام کے ساتھ سہولت میسر آ سکے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل زکوٰۃ تقسیم کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور تمام اضلاع میں مستحق افراد کی فہرستیں اپڈیٹ کی جائیں تاکہ کوئی بھی حق دار امداد سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی بہبود کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اضلاعی زکوٰۃ کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔

Share This Post

More To Explore