حسب ہدایت ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی محکمہ اوزان و پیمائش کے انسپکٹر نے مظفرآباد شہر میں واقع مختلف ایریانیلم پل، ٹالی منڈی شوکت لائن خان مارکیٹ اور گھڑی پن چوک میں واقع چکن شاپس کی انسپکشن کی گی ۔

حسب ہدایت ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی محکمہ اوزان و پیمائش کے انسپکٹر نے مظفرآباد شہر میں واقع مختلف ایریانیلم پل، ٹالی منڈی شوکت لائن خان مارکیٹ اور گھڑی پن چوک میں واقع چکن شاپس کی انسپکشن کی گی ۔ دوران انسپکشن ڈیجیٹل سکیل اور باٹس کے وزن میں کمی کے باعث متعلقین کو چالان کیے گےانسپکٹراوزان وپیمائش نے متعلقین کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ اور وزن کے مطابق گوشت فروخت کیا جائے۔ علاوازیں انسپکٹر اوزان پیمائش نے ہدایت کی ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے ہر شاپ پر وزن چیک کرنے کے لیے کانٹا اور ریٹ لسٹ سامنے نصب کی جائے۔ تاکہ صارفین خود بھی وزن اور ریٹ چیک کر سکیں۔ صارفین کے لیے ضروری ہے کے گوشت خرید کرتے وقت وزن ہر صورت خود بھی چک کریں۔ انسپکٹر اوزان و پیمائش نے وارننگ دی کے صفائی ستھرائی کاا نتظام بھی بہتر رکھا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضابط کاروائی کی جائے گی اور شاپس کوسیل بھی کیے جاہیں گے۔

Share This Post

More To Explore