وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے رمضان المبارک کے آغاز پر کہا ہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سر انجام دے۔عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ادارے متحرک رہیں ، غفلت کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی ، انتظامیہ ماہِ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فعال مانیٹرنگ گے ، اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت کی سختی سے نگرانی کی جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ضلعی انتظامیہ سحر و افطار کے اوقات میں مجموعی انتظام و انصرام مؤثر رکھے ،شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے اقدامات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گی ، واضح کررہے ہیں کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو ترجیح بنایا ہے ، عوام کو ہرُممکن ریلیف مہیا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے ، انتظامیہ اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کرے کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور ریاست میں بہترین نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
