آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت، ایثار اور تقویٰ کا درس دینے والا مقدس مہینہ ہے جو انسان کو اپنی ذات کا محاسبہ کرنے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ انسان میں ضبطِ نفس، ہمدردی اور معاشرتی مساوات کا احساس پیدا کرتا ہے اور ہمیں ضرورت مندوں، یتیموں اور محروم طبقات کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں اتحاد و اخوت، رواداری اور باہمی احترام کا پیغام دیتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک پرامن اور فلاحی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں خصوصی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کی آزادی اور سلامتی کے لیے دعا گو رہنا چاہیے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ عبادات کے ساتھ ساتھ صفائی، نظم و ضبط اور معاشرتی ذمہ داریوں کا بھی خیال رکھیں اور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کریں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ بابرکت مہینہ امت مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
