سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزادحکومتِ ریاست جموں و کشمیر محمد راشد حنیف نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ کیا اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ۔ سیکرٹری اطلاعات نے نومنتخب صدر سہیل مغل، سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ صدرسینٹرل پریس کلب سہیل مغل ودیگر عہدیداران نے پریس کلب آمد پر سیکرٹری اطلاعات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سینٹرل پریس کی تاریخ کے حوالہ سے بریف کیا ۔ ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا،وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقارعلی، سابق صدور سینٹرل پریس کلب طارق نقاش ،سید آفاق حسین شاہ ، واحد اقبال بٹ سمیت سینئرصحافی اور محکمہ اطلاعات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات محمد راشد حنیف نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب اعلیٰ روایات کا امین اور صحافتی اقدار، آزادیٔ اظہار اور جمہوری روایات کی علامت ہے۔ میڈیاکا فکری ارتقاء، سماجی ذمہ داری اور قومی بیانیے کی تشکیل میں نہایت اہم کردارہے۔سیکرٹری اطلاعات مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مکالمہ ہی وہ مہذب راستہ ہے جو اختلاف کو انتشار بننے سے روکتا ہے۔سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ ایک ذمہ دار میڈیا کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی اصلاح اور بہتری میں بھی مثبت کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیری تنقید کو جمہوری عمل کا حصہ سمجھتی ہے،حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ دورے کے دوران صدر سینٹرل پریس کلب نے سیکرٹری اطلاعات کو پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا اور ادارے کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
