سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آغاز میں ممبر اسمبلی احمد رضا قادری نے خود کش دھماکے کے نتیجے میں ترلائی امام بارگاہ کے شہداء اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 13 کے ذیلی قاعدہ 1 کے تحت ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی گی میں ممبران اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان، سردار محمد یعقوب خان اور محترمہ تقدیس گیلانی پر مشتمل پینل آف چئیرمین کا اعلان کیا۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی)13 فروری2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کی جانب سے شدید موسی صورتحال سردی اور برفباری کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیل سے ڈاکٹر ز کے تبادلوں پر توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے آزاد کشمیر کے دشوار گزار اور برفباری کے علاقوں میں بیش تر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں پر اگلے دس دنوں میں ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام اشتہار جاری کر دیا گیا ہے جلد تحت قواعد ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سابق وزیر اعظم و ممبر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے، ناگزیر صورتحال میں ڈاکٹرز کے تبادلوں کی صورت میں متبادل بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کی صحت کے معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ہسپتال سے ڈاکٹروں کا تبادلہ کروانا کسی صورت مناسب نہ ہے۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 13 فروری 2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کی جانب سے قلیل المہلت سوال کے جواب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی جانب سے بغیر کسی پالیسی کے اداروں کا قیام عمل میں لایا جاتا رہا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ضرورت کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس حوالے سے تعلیمی پیکج پر حکومت کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ضرورت کی بنیاد پر پیکج کی تیاری کے بعد مزید فنڈز اور وسائل کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ حکومت تعلیمی پیکج کے تحت مجوزہ اداروں کی جوازیت اور بجٹ کو دیکھتے ہوئے فنڈز کی منظوری دے گی۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 13 فروری 2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر، ممبران اسمبلی عامر الطاف، نثار انصر ابدالی کی جانب سے عین امتحانات سے پہلے غیر قانونی اور غیر ضروری تبادلہ جات پر توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئیوزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ امتحانات کی وجہ سے اساتذہ کے تبادلوں پر اپریل تک پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ طلبا کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔ پابندی کا اطلاق اپریل 2026 تک ہو گا دریں اثنا حکومت ایوان کی مشاورت سے ٹرانسفر پالیسی ترتیب دے گی۔ فاضل ممبران غیر قانونی/غیر ضروری تبادلوں کی نشاندہی کریں ان کو منسوخ کر دیا جائے گا۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی)13 فروری2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان کی جانب سے سٹاپ گیپ ایرینجمنٹ کے تحت تعینات این ٹی ایس ویٹنگ اساتذہ کے مستقبل کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ اتحادی حکومت میں تعلیمی اداروں میں موجود خالی اسامیوں پر این ٹی ایس ویٹنگ امیدواران کی ایڈہاک تقرریاں عمل میں لائی گئی تھی جن کی مستقل تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث ممکن نہ تھی۔ امیدواران کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا از سر نو جائزہ لے کر امیدواران کوحتی المقدور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم وممبر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اگر مستقل تقرری ممکن نہ ہونے کی صورت میں حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں این ٹی ایس سٹاپ گیپ ایرینجمنٹ کے تحت تعینات ایڈہاک اساتذہ کو دیگر ایڈہاک ملازمین کی طرح مزید ایکسٹینشن دینے کیلئے پالیسی بنا کر کابینہ سے منظوری لے سکتی ہے۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 13 فروری 2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس میں ممبر اسمبلی محترمہ نثارہ عباسی کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر جامعہ کے اساتذہ و ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں طلبا کاتدریسی عمل متاثر ہونے اور جامعہ کشمیر کے مالی بحران کے تدارک کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی نے کہا کہ معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے جس سے ہماری نسل نو کا مستقبل وابستہ ہے، جامعہ کشمیر میں رجسٹرار اور ڈائریکٹر فائنانس کی اسامیوں پر پیشہ ور افراد کی تعیناتی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ سپیکر اسمبلی نے جامعہ کشمیر کے مالی نگران کے حل کیلئے جامعہ کشمیر کے ایکٹ میں ترمیم کیلئے مسودہ تیار کر کے ایوان کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔ توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئےقائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں مالی بحران کے نتیجے میں جامعہ کشمیر عملی طور پر غیر فعال ہو گئی ہے اور طلبا کا تدریسی عمل متاثر ہو گیا ہے جو ہم سب کیلئے انتہائی افسوسناک ہے۔ اساتذہ/ ملازمین کی تنخواہوں/پنشن کیلئے پیسے نہیں ہیں، قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے ایوان میں جامعہ کشمیر کے مالی بحران کے مستقل حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی۔ توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و ممبر اسمبلی چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جامعہ کشمیر میں مالی بحران کی اصل وجہ ضرورت سے زیادہ ملازمین کی بھرتی، مالی بے قاعدگیاں اور بد انتظامی ہے، انہوں نے قائد حزب اختلاف کی کمیٹی بنانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اصل وجوہات کو سمجھتے ہوئے جامعہ کشمیر کا فائنانشل ڈسپلن بہتر بنانے کیلئے سرجیکل انٹرونشن کرنے کی ضرورت ہے۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی)13 فروری2026
سپیکراسمبلی چوہدری لطیف اکبرنے آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس17 فروری بروز منگل دن 02:00بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

