وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیر اعظم برائے امورِ نوجوانان صاحبزادہ سید آفتاب گیلانی کی قیادت میں حویلی سے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیر اعظم برائے امورِ نوجوانان صاحبزادہ سید آفتاب گیلانی کی قیادت میں حویلی سے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں متعارف کرائی گئی انقلابی اصلاحات اور مستقبل کے لیے متعین ترجیحات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد میں ڈاکٹر افتخار حیدر شیرازی، پی آر او زمرد بخاری، صاحبزادہ سید سلطان العارفین گیلانی قادری (دربار عالیہ حسن آباد بدھال شریف)، سید اعجاز الحسن گیلانی، صاحبزادہ سید محمود الحسن گیلانی، سید سربلند گیلانی، سید صفدر بخاری، سید مختار بخاری، سید توصیف بخاری، سید عطا محی الدین گیلانی، سید رضوان حیدر بخاری، سید الطاف حسین بخاری، ابرار گیلانی اور سید افتخار کاظمی سمیت کثیر تعداد میں نمائندہ سیاسی و فکری بنیادوں پر خطے کی خدمت کرنے والے زعما شریک تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات، سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی اور دیرپا اصلاحات پر مبنی پالیسیوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نظام سے تعصب کے خاتمے اور میرٹ کے فروغ کو یقینی بنایا، بالخصوص نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ذمہ داریاں سونپ کر انہیں عملی طور پر خدمتِ خلق کا موقع فراہم کیا۔ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی مثبت تشکیل اور عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وفد نے حلقہ حویلی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور توجہ دی ہے۔ تعلیمی میدان میں بولی یونیورسٹی کا قیام، دانش اسکول اور دیگر اداروں کی اپ گریڈیشن، علاقے میں قائم متعدد اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں اور چھتوں کی تعمیر و مرمت، اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔ وفد نے کہا کہ ان اقدامات سے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا اور معیارِ تعلیم میں نمایاں بہتری آئے گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر معیار بلاتخصیص ختم کا مشن جاری رکھیں، عوام وزیراعظم آزادکشمیر کی پشت پر کھڑے ہیں، وفد نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، طبی سہولیات کی فراہمی اور معیاری علاج کی دستیابی حکومت کی سنجیدہ حکمتِ عملی کا مظہر ہے، جس سے بالخصوص دور دراز علاقوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلاامتیاز عوامی خدمت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حویلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں پائیدار اور ہمہ جہت بہتری یقینی بنائی جا سکے۔

Share This Post

More To Explore