آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایات پر آزاد کشمیر میں شعبہ صحافت کے فروغ کے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صحافیوں کے لئے جرنلسٹس اکیڈمی کے قیام کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی سطع پر ممبران پریس فاؤنڈیشن کی فلاح و بہبود اور انھیں رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنا یا جارہا ہے۔پریس فاؤنڈیشن کے ممبران کے لئے علاج معالجہ،ان کے بچوں کی تعلیمی وظائف،ڈیتھ کلیم،پنشن سمیت دیگر مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔کوٹلی،بھمبر اور مظفرآباد میں میڈیا ٹاؤن کے لئے زمین مختص کر دی گئی ہے جبکہ باقی اضلاع میں بھی میڈیا ٹاؤنز بنائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے مرکزی دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پریس فاؤنڈیشن کے ممبرصحافیوں کے لئے 60 سال کی عمر میں انھیں معقول ماہانہ پینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صحافیوں کے بچوں کی ہائیر ایجوکیشن کے لئے یونیورسٹیز کی تمام فیسز بھی پریس فاؤنڈیشن ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے صحافیوں کو بین الاقوامی نوعیت کی صحافتی تربیت کے لئے جرنلسٹس اکیڈمی کے قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کہ پیشہ ورانہ تعلیم وتربیت دی جائے گی اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے میڈیا نمائندگان اپنے اپنے شعبہ جات میں اپنی صحافتی کارکردگی میں مذید نکھار پیدا کریں گے۔ آزاد کشمیر بھر کے صحافی حضرات جدید اور تحقیقاتی صحافت کو فروغ دیں اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزادی کے بیس کیمپ میں عوامی وفلاح ترقیاتی منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور معاشرے میں خرابیوں کی نشاندھی کریں۔ اس موقع پر کیما کی طرف سے صدر ناصر رفیق چوہدری نے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو یادگاری سوینئر پیش کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
