وزیرصحت عامہ آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ لچھراٹ کے عوام کے حقوق کی لڑائی لڑی ، کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے لچھراٹ کی عوام کا سر جھکے ، انشاء اللہ خدمت کرنی ہے اور عوام کی تقدیر بدلنی ہے

وزیرصحت عامہ آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ لچھراٹ کے عوام کے حقوق کی لڑائی لڑی ، کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے لچھراٹ کی عوام کا سر جھکے ، انشاء اللہ خدمت کرنی ہے اور عوام کی تقدیر بدلنی ہے ، واضح کررہے ہیں کہ عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے کام کیا ہےاور آئندہ بھی کریں گے ، وزیراعظم نے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ تقاریب میں عوام کے مطالبات سنے ہین ان کے نوٹیفیکیشن دے کر عوام کے مسائل کا ادراک کر یں گے ، سیاسی کارکن اپنی جماعت کا مجاہد ہو تا ہے ، کارکن حکومت کا دفاع کریں ، ہمیشہ نفرت کا جواب محبت سے دیں ، ہم نے محبتیں تقسیم کرنی ہیں ، الیاس اعوان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مشکور ہوں ، مالک اللہ کی ذات ہے مالک کے کرم سے محنت کر کے خطے کی تقدیر بدلیں گے ، شدید مصروفیت کے باوجود وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہر صورت پنج کوٹ جانا چاہتے ہیں ، آج کا کہ یہ شمولیتی پروگرام فقط تین یونین کونسلز کا پروگرام ہے ، یہاں پنج کوٹ کے اندر گرلز ہائی سکول پاکستان پیپلز پارٹی نے دیا ، پاکستان پیپلز پارٹی نے یہاں روڈ انفراسٹرکچر قائم کیا ، ہم نے ترقی کی راہیں کھولنی ہیں ، یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر کو اس دور افتادہ علاقے کی محرومیوں کا ادراک ہے ، انشاء اللہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجکوٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ یہاں موجود تمام سیاسی قائدین ، کارکنان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پنجکوٹ میں تاریخ ساز جلسہ منعقد کیا ۔ وزیر صحت عامہ نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے لوگ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اللہ نے ہمیں شہید بی بی اور شہید بھٹو جیسی مثالی لیڈرشپ دی ہے آج ہمارے پاس الحمداللہ بلاول بھٹو جیسی ولولہ انگیز قیادت موجود ہے پاکستان پر کرم ہے کہ پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسے سالار موجود ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کی بولتی بند کی اس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جس طرح پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی نیک نامی میں آضافہ اور چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سفارتی کامیابیاں حاصل کیں اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی ، عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، یقین دلاتے ہیں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،شمولیتی پروگرام میں دیگر سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، لچھراٹ کا چپہ چپہ گواہی دے رہا کہ یہاں کی نمائندہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے ، اس پر اللہ ربالعزت کا مشکور ہیں ، یونین کونسل پنج گران ، نوسدہ نوسیری اور پنج کوٹ میں عوام کی جانب سے مثالی استقبال کیا گیا جس پر عوام کے مشکور ہیں سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کے لخت جگر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں ، سینئر موسٹ وزیر اور وزیر جنگلات کا حلقہ آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کا ادراک ہے مسائل کے حل کے لیے اقدمات اٹھائیں گے ، تقریب سے سابق صدر مسلم لیگ ( ن) حلقہ دو راجہ خورشید ، ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ( ن) الیاس اعوان نے بھی خطاب کیا اور موجودہ حکومت کے اقدمات کو سراہا ۔

Share This Post

More To Explore