یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام لوک ورثہ اسلام آباد میں دستخطی مہم اور تاریخ جموں و کشمیر، مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی کتب کا اسٹال لگایا گیا ، سٹال پر پمفلٹس، بروشرز اور تصاویر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا ۔اس موقع پر دستخطی مہم میں ملکی و غیر ملکی افراد، یونیورسٹیز سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی کے علاوہ راولپنڈی/اسلام آباد میں مقیم کشمیری جموں و کشمیر لبریشن سیل(کشمیر سنٹر راولپنڈی) کے سٹال کا وزٹ کر تے رہے اور اپنے دستخطوں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ لوک ورثہ اسلام آباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے آفیسران و اہلکاران مسلسل سٹال پر موجود رہے اور اسٹال کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بریفنگ بھی دیتے رہے ۔ جبکہ ملکی و غیر ملکی میڈیا نے ایونٹ کی بھر پور کوریج بھی کی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
