وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 05فروری یومِ یکجہتی کشمیر ایک تاریخی دن ہے جو اہلِ پاکستان اور اہلِ کشمیر کے درمیان قائم لازوال رشتے، مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی وابستگی اور سماجی یکجہتی کی روشن علامت بن چکا ہے۔یہ دن دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اس غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتا ہے کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی نظریاتی طور پر اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو ایک تاریخی حقیقت ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔اہلِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور اپنے حقِ خودارادیت کو حاصل کر کے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔05اگست 2019 کو بھارت کی انتہاپسند حکومت نے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لئے جو غیر قانونی اقدامات کیے، انہیں کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی جدوجہد کو ترک نہیں کیا، جو ان کے عزم اور حوصلے کا واضح ثبوت ہے۔ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دینے پر مجبور کریں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، جبکہ بھارت کی انتہاپسند پالیسیاں نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے نہ تو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کر سکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبایا جا سکتا ہے۔کشمیری عوام کی جدوجہد کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور ان کی حمایت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب حق خودارادیت حاصل کرے گا اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق عمل میں آئے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
