محکمہ زراعت توسیع ضلع مظفرآباد کے تحت شجر کاری مہم 2026 کے دوران پھلدار پوداجات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ محکمہ زراعت توسیع ضلع مظفرآباد حالیہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زمینداران اور سول سوسائٹی کو ترغیب دینے میں مصروف عمل ہے اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عوامی مقامات پر پھلدار پوداجات تنصیب کروائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال نے ہمراہ فیلڈ عملہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ہاؤس جلال آباد مظفرآباد میں پھلدار پوداجات کی تنصیب کے لیے جگہ کا معائنہ کیا اور مناسب داغ بیل کے بعد گڑھے تیار کرواتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس میں مختلف اقسام کے پھلدار پوداجات تنصیب کروائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ جناب وزیراعظم اور جناب وزیر زراعت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویژن کے تحت حالیہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں کیونکہ اس سے ہم ناصرف پھل حاصل کر سکتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
