وزیر ٹیوٹا،خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی اور چیئرمین وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اسکل ڈویلپمنٹ اور جدید فنی تربیت کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال۔اس ملاقات میں وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی کے ہمراہ چیئرمین ٹیوٹا عامر محمود، سیکرٹری ٹیوٹا مسعود بخاری اور راجہ عادل موجود تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو پاکستان کے جدید ٹیکنیکل اداروں میں تربیت فراہم کرنے جدید کورسز متعارف کرانے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے جامع پروگرامز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے جدید پروگرامز میں شامل کیا جائے گا جہاں انہیں آئی ٹی اسکل ایجوکیشن جدید ٹیکنالوجی انڈسٹری سے متعلق کورسز اور مختلف بین الاقوامی زبانوں کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں باقاعدہ شامل کیا جائے گا اور ان کے لیے خصوصی اور بڑا پیکج ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند خود کفیل اور کامیاب بنایا جائے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل تعلیم اور اسکلز سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں نوجوانوں کے لیے ہنر مندی اور جدید کورسز کی اشد ضرورت ہے آزاد کشمیر کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں انہیں صرف درست رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کے لیے جدید ہنر مندی اور ٹیکنیکل تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے ہماری حکومت ریاست کے نوجوانوں کو جدید تعلیم فنی مہارت اور آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں خود کفیل بنانا چاہتی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر نوجوان کو جدید تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ خود اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔ محکمہ ٹیوٹا ریاست کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہنر مندی کے فروغ سے نہ صرف نوجوان خود کفیل ہوں گے بلکہ انڈسٹری کا فروغ بھی ممکن ہو گا جس سے ریاست کی مجموعی تعمیر و ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی نوجوان ملک و ریاست کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔وزیر ٹیوٹا نے کہا کہ ہماری حکومت آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے تعلیم ہنر مندی آئی ٹی اور جدید کورسز کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کو مختلف ممالک کی زبانوں کی تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ کر سکیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ وفاق محکمہ ٹیوٹا کی مزید معاونت کرے تاکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے اسکل ایجوکیشن آئی ٹی جدید ٹیکنیکل کورسز اور زبانوں کے پروگرامز کو مزید وسعت دی جا سکے ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان جس شعبے میں آگے بڑھنا چاہے حکومت اس کے لیے موزوں کورسز فراہم کرے نوجوانوں کو کامیاب بنانا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں سمیت ہر علاقے میں ہنر مندی جدید کورسز اور آئی ٹی کی تعلیم نوجوانوں اور خواتین تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی نوجوان جدید تعلیم سے محروم نہ رہے آج کا دور آئی ٹی کا دور ہے اور ریاست کے نوجوانوں کو اس کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر مندی سے آراستہ کر کے انہیں خود کفیل بنایا جائے گا تاکہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں اور کشمیر اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں۔۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی کو یقین دلایا کہ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے خصوصی اور جدید پروگرامز ترتیب دیے جا رہے ہیں جو نوجوانوں کی امنگوں کے عین مطابق ہوں گے اور مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر ٹیوٹاجاوید اقبال بڈھانوی کی محکمہ ٹیوٹا کی کارکردگی بہتر بنانے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تاکہ آزاد کشمیر کے نوجوان جدید ہنر اور کورسز سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
