فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گوشت کی ترسیل میں ملوث ایک گاڑی کوضبط کرتے ہوئے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے دورانِ معائنہ گاڑی سے غیر قانونی طریقے اور خلاف ایس او پیز گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی ، گوشت کی ایسے ترسیل فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مذکورہ ترسیل پر پہلے ہی پابندی عائد تھی، اس کے باوجود قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی صحت کو شدید خطرے میں ڈالا گیا۔ واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑی تحویل میں لے لی گئی جبکہ ذمہ داران کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چھتر میں درخواست دے دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا ہے کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر راجہ محمد حنیف و معاون عملہ نے حصہ لیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
