طیب فاؤنڈیشن کارکہ تحصیل نصیرآباد ضلع مظفرآباد میں پھلدار پوداجات کیے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

طیب فاؤنڈیشن کارکہ تحصیل نصیرآباد ضلع مظفرآباد میں پھلدار پوداجات کیے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال ، زراعت آفیسر سرکل کہوڑی جاوید احمد خان سرکل کہوڑی نے تربیتی پروگرام میں بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔روگرام میں تحصیلدار تحصیل نصیر آباد فرخ قدوس خان، علاقے کےکونسلرز صاحبان، مختلف سکولوں کےاساتذہ کرام، خواتین، سول سوسائٹی، صحافی حضرات، سکولوں کے طلباء اور طیب فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نےشرکت کی۔ شرکاء کو پھلدار پوداجات کی اہمیت، حاصل ہونےفوائد، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے خاتمے اور پودوں کی تنصیب کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد طیب فاؤنڈیشن کی جانب سے شرکاء میں دو ہزار (2000) مختلف اقسام کے پھلدار پوداجات تقسیم کیے گئے۔محکمہ زراعت ان پوداجات کی داغ بیل اور باغات کی شکل میں تنصیب کروانے کے لیے زمینداران کی ہر ممکن فنی معاونت اور ضروری رہنمائی کرے گا۔

Share This Post

More To Explore