چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیرجسٹس سردار لیاقت حسین نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے

چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیرجسٹس سردار لیاقت حسین نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور کہا کہ مرحوم ایک باوقار اور آئینی شخصیت تھے جنہوں نے قومی سطح پر خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک موثر سفیر کے طو پر اجاگر کرنے میں مرحوم کی کاوشیں نا قابل فراموش ہیں اور اس حوالے سے ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ان کی مجموعی خدمات کو مدتوں قدر و احترام کے ساتھ یا درکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ نا قابل تلافی صدمہ صبر، حو صلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چیف جسٹس نے مرحوم کی وفات کے سوگ میں عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر اور جملہ عدالت با ماتحت آزاد جموں و کشمیر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی فرمایا۔

Share This Post

More To Explore