سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و اسما وجاہت رشید بیگ نے مورخہ 2026-01-31 کو دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد کا دودہ کیا۔ سیکرٹری حکومت نے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرآباد میں رواں سیزن کے دوران زمینداران کو فراہم کیے جانے پھلدار پودا جات کے سٹاک کا معائنہ کیا اور پودوں کی صحت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے بعد دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد کے احاطہ میں پھلدار پودہ تنصیب کرتے ہوئے شجر کاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے عملے کو وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور وزیر زراعت کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم 2026 کے دوران زیادہ سے زیادہ پھلدار پوداجات کی تنصیب اور زمینداران کی ضروری رہنمائی اور بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر TARU، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہیڈ کوارٹر، انٹومالوجسٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد، چیف پلاننگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر، لیڈی ایکسٹینشن آفیسر اور توسیع عملہ ضلع مظفرآباد بھی سیکرٹری زراعت کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر آمنہ رفیع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر میں رواں سیزن کی شجر کاری مہم کے دوران تین لاکھ سے زائد پھلدار پوداجات تنصیب کیے جائیں گے۔ توسیع عملہ محکمہ زراعت موضع کی سطح پر زمینداران کو منظم کرنے کے لیےانجمن دھقاں کا قیام عمل میں لارہا ہے جبکہ کسانوں کو متحرک کرنے کے لیے پورے آزاد کشمیر میں ضلع کی سطح پر کسان کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
