وزیر اطلاعات ، اوقاف و مذہبی امور آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نئیر سے سیکرٹری مالیات آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی و چیف ایڈیٹر روزنامہ جنت نظیر اعجازاحمد خان اور سینئر کالم نویس عابد ہاشمی نے ملاقات کی اور صحافیوں کو درپیش مشکلات ، اخبارات کی اشاعت، سرکاری اشتہارات، واجبات کی بروقت ادائیگی اور صحافیوں کے فلاحی امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نئیر نے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے تمام جائز مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کشمیری صحافیوں کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحافت کو مضبوط بنانا اور صحافیوں کو باوقار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ایک عوامی حکومت ہے جو آزادیٔ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ان شاء اللہ صحافی برادری کے تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
