قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے چئیرمین یورپی یونین کشمیر کونسل علی رضا سید کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے چئیرمین یورپی یونین کشمیر کونسل علی رضا سید کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وفد میں پولینڈ کے سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ریزارڈ ہنرک چرنیسکی، سویڈن کے سابق رکن یورپی پارلیمنٹ بیورن اینڈرز ہلٹن، نیدرلینڈز کی انسانی حقوق کی کارکن مارجان لوکاس، بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے کارل ہلٹن، صحافی انا اولیگوونا، بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے کتاب کے مصنف و صحافی سیڈرک گربیہائے اور ہنگری کے صحافی اینڈرے بارکس شامل تھے۔ملاقات میں جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد کشمیریوں کے بنیادی حق حق خود ارادیت کا ہے، ہندوستان اسے دو طرفہ علاقائی تنازعہ قرار دے کر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ ہندوستان نے روز اول سے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں سے روگردانی کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہاہے، حریت قیادت کو قیدوبند میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دی ہے۔ معروف صحافی خرم پرویز کو قید میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔ بین الاقوامی برادری بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بامعنی مذاکرات کیلئے آمادہ کرے۔ مودی حکومت تح کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر اور یورپی یونین کے مابین تعلیمی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore