سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزادجموںوکشمیر کے مطابق 31 جنوری سے 03 فروری کے دوران نیلم ویلی، مظفرآباد، جہلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔موسمی صورتحال کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور آمدورفت میں رکاوٹ کا شدید خدشہ ہے۔ایس ڈی ایم اے نے ہدایا ت جاری کیں ہیں کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔عوام الناس اور سیاح حضرات سفر سے قبل تازہ موسمی اور روڈ کنڈیشن معلوم کریں۔ پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ایس ڈی ایم اے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
