آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق ممبر کشمیر کونسل بابر علی ذوالقرنین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر میں مضبوط، مستحکم اور عوام دوست سیاسی نظام کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی، شفاف طرزِ حکمرانی اور اداروں کے استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے اور اس کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مشاورت کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔سابق ممبر کشمیر کونسل بابر علی ذوالقرنین نے وزیراعظم کی قیادت اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
