آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق صدر مسعود خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق صدر مسعود خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، حریت کانفرنس کے ساتھ مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آپ کا عالمی امور پر وسیع تجربہ ہے اور اپ نہ صرف آزادجموں و کشمیر بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آپ کے تجربات اور بصیرت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مربوط اور منظم سفارتی حکمت عملی ناگزیر ہے۔سابق صدر مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد ایک منصفانہ اور جائز جدوجہد ہے، جسے عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت کی مسئلہ کشمیر کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share This Post

More To Explore