وزیرِاعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 26 جنوری کو بھارت کا یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیرِاعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 26 جنوری کو بھارت کا یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل جبر، غیر جمہوری اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کیے گئے سخت قوانین اور پابندیاں جمہوری اقدار کی نفی کرتی ہیں۔ وزیرِاعظم نے 5 اگست 2019ء کے بعد کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں فوجی محاصرہ مزید سخت ہوا اور شہری آزادیوں پر غیر معمولی قدغنیں لگیں تاہم ہندوستان کی ہندوتوا پالیسی بھی کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم و استقامت کو کمزور نہ کر سکی، انکا کہنا تھا کہ کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور اس مقصد کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

Share This Post

More To Explore