مظفرآباد ضلع پولیس نے قابل تحسین کامیابی حاصل کرتے ہوئے سی ایم ایچ مظفرآباد سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو صرف دو ایام میں بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

مظفرآباد ضلع پولیس نے قابل تحسین کامیابی حاصل کرتے ہوئے سی ایم ایچ مظفرآباد سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو صرف دو ایام میں بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران اغواء میں ملوث خاتون اور اس کے دیور سہولت کار سوزوکی ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔یہ کارروائی ڈی آئی جی پولیس مظفرآباد راجہ شہریار سکندر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نے ڈی ایس پی سٹی راجہ فیصل شفیق اور ڈی ایس پی نصیرآباد سید اشتیاق گیلانی اور وجاھت کاظمی کو ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتاری اور بچے کی بازیابی کا خصوصی ٹاسک دیا اور براہ راست نگرانی وہدایات جاری رکھیں۔ ایس ایچ او سٹی پولیس سید وجاہت کاظمی، راجہ صائم داد اور محمد اقبال پر مشتمل ٹیم نے بھرپور محنت کی ۔سٹی پولیس کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔پولیس کے مطابق 21 تاریخ کو سی ایم ایچ سے اغوا ہونے اس نومولود بچے کو لمیاں پٹیاں کے پہاڑی علاقے سے 23 جنوری کی رات کامیاب کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او سٹی ،ایس ایچ او صدر نے ہمراہ ٹیم برآمد کر لیا۔ بعد ازاں شب گزشتہ ہی ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری نے کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ،ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر اور پولیس ٹیم عوام علاقہ کی بڑی تعداد کی موجودگی میں بچے کو اس کی والدہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر نومولود بچے کی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب نے پولیس کی بھرپور ستائش اور دعائیں کیں اور سٹی پولیس مظفرآباد پر فخر کا اظہار کیا۔ اس کامیابی پر عوام الناس کی جانب سے مظفرآباد پولیس کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ بالخصوص سوشل میڈیا پر سٹی پولیس مظفرآباد کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے قلیل مدت میں اس اہم کامیابی پر پولیس ٹیم کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Share This Post

More To Explore