کمشنر مظفرآبادڈویژن چوہدر ی گفتار حسین کی زیرِ صدارت ڈویژنل وضلعی آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر یومِ سیاہ اور 05 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے دن کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 26 جنوری کو کشمیری عوام بھارتی مظالم اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ 05 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی منعقد کی جائے گی، جس کے بعد ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ جبکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹر میں بھی یومِ سیاہ اور یومِ یکجہتی کے موقع پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔احتجاجی اور یکجہتی ریلیوں میں عوام الناس، تاجر برادری، طلبہ، سول سوسائٹی، وکلا، سرکاری و غیر سرکاری ملازمین سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کو کشمیری عوام یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے، جس کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ریجن) مظفر آباد،میئرمیونسپل کارپوریشن، ڈپٹی کمشنر مظفر آباد، نیلم جہلم ویلی، ایس ای بلڈنگ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفر آباد، سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم جہلم ویلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفر آباد نیلم جہلم ویلی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس، ڈائر یکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن سیکرٹری ممبر قومی تقریبات کمیٹی، ڈائریکٹر امور دینیہ مظفر آباد،ایکسین برقیات،ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم، سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، بلدیاتی نمائندگان اور سول سوسائٹی کو بھی ان تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
