محکمہ برقیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے بجلی کے استعمال کے حوالے سے آزادکشمیر کے شہریوں / بجلی صارفین کے سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے کہ سستی بجلی کا ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مطالبے پر گھریلو اور تجارتی استعمال کیلئے مقرر کردہ بجلی کے انراخ میں آزاد حکومت کی جانب سے خاطر خواہ کمی کی جا چکی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اس غیر معمولی کمی کے نتیجہ میں اس کے استعمال میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ بجلی کے استعمال میں ہو نے والا یہ اضافہ، مظفرآباد اور پونچھ ڈویژنوں میں موسم سرما، جبکہ میرپور ڈویژن میں موسمِ گرما میں اپنی انتہا کو پہنچ جا تا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ سردیوں میں بجلی کے ہیٹرز، گیز رز اور سب سے بڑھ کر برقی چولہوں کا استعمال جبکہ موسمِ گرما میں ائیر کنڈیشنرز کا بے دریغ استعمال ہے۔اس صورتحال میں بجلی کی تقسیم کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے اور ٹرانسفارمرز کا جل جانا یا بریک ڈاؤن روزمرہ کا معمول بن چُکا ہے، جس کے نتیجے میں معزز صارفین کو تکلیف اٹھانا پڑتی ہے۔ محکمۂ برقیات کے لئے یہ انتہائی ناخوشگوار صورتِ احوال ہے۔ محکمے کےانجینئیرز اور ٹیکنیشنز دن رات ایک کرکے ورکشاپوں میں ٹرانسفارمرز کی مرمت کرنےاور برقی رَو کی فراہمی کو رواں رکھنے/بحال کرنے پر ہمہ وقت کمر بستہ ہیں۔آزاد حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے گرانقدر اعانت مہیا کی جارہی ہے۔ اس سب کے باوجود اس خراب صورت حال میں بہتری اور اصلاح کا لایا جانا، معزز صارفین کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ ترجمان محکمہ برقیات نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے غیر ضروری اور لامحدود استعمال سے گریز فرمائیں۔بجلی کا بِل بروقت جمع کروائیں اور کسی قسم کے بقایاجات اپنے ذمے نہ چھوڑیں۔کھانا پکانے کیلئے بجلی کے چولہوں کا استعمال ہرگز نہ فرمائیں۔ ایئر کنڈیشنرز کے استعمال میں کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں۔ سردیوں میں حرارت کے لئے انورٹر اے سی کے استعمال کو محدود کرتے ہوئے سونے سے قبل اسے بند ضرور کردیں۔ گھروں کی بیرونی طرف غیر ضروری اور نمائشی بلب، سرچ لائیٹ وغیرہ نصب اور استعمال کرنے سے گریز کریں۔بجلی چوری کا ارتکاب کرنے والے ریاست و سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں۔ بجلی چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کے نام اور کوائف صیغۂ راز میں رکھے جائینگے۔ اس نوعیت کی اطلاع دینے کے لئے مخصوص ہیلپ لائن کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ میٹر نصب نہ ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں محکمۂ برقیات کے نزدیک ترین دفتر یا حکام سے فوری رابطہ کریں۔یاد رہے کہ ہم سستی بجلی کا ذمے داری کے ساتھ استعمال یقینی نہ بنا سکے تو یہ خراب صورتحال مزید ابتر ہوتی چلی جائیگی۔ جس کے نتیجے میں معزز صارفین کیلئے بجلی کے موجودہ انتہائی ارزاں نِرخوں پر مجبوراً نظر ثانی کرنا پڑے گی اور انہیں طلب ورسد کے اصولوں کے مطابق طے کیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
