آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے صرف 60 دن کے اندر ریاست میں سیاسی نظام کو بحال کر دیا ہے یہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہے ،اس سیاسی نظام کے ذریعے ہی ہمارے نوجوانوں کا مستقبل ہے ،حویلی آنے سے پہلے یہاں کے لئے دانش سکول کا اعلان کروایا جس کا معیار پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ایچیسن کے برابر ہے ،اعلانات نہیں کام پر یقین رکھتا ہوں ،فاروڈ کہوٹہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان ،بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کو چوہدری محمد عزیز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان ،کہوٹہ بازار میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا اعلان ،سڑک کو کشادہ کرنے کے منصوبے کا اعلان ۔کہوٹہ تا حاجی پیر روڈ کا اعلان ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ان خیالات کا اظہار فاروڈ کہوٹہ میں بڑے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات ،مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیر ،سابق ممبر اسمبلی مسعود ممتاز راٹھور اور مبشر منیر اعوان کے علاؤہ پیپلز پارٹی حویلی کے صدر شیخ خورشید سمیت پارٹی کی جملہ قیادت موجود تھی ۔اس سے پہلے جب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا قافلہ جب فاروڈ کہوٹہ پہنچا تو عوام کے جم غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا ،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضاء جئیے بھٹو ،جئیے بے نظیر ،جئیے زرداری ،جئیے بلاول ،جئے فریال تالپور اور جیے فیصل کے نعروں سے گونج اٹھی ۔وزیراعظم نے کہا کہ نامصائب حالات میں مشکل حالات میں سیاسی نظام کو بحال کیا اور سیاسی بے چینی کو ختم کیا انشاءاللہ ریاست کے ہر مسئلے کو حل کر کے آپ کو دکھائیں گے ،ڈھائی سال مخلوط حکو۔ت میں رہے جس دوران اعلانات نہیں کئے بلکہ عملدرآمد کر کے دکھایا ،حویلی جیالوں اور بہادروں کی سرزمین ہے ایک او سی پر واقع اس ضلع کے لوگ اپنی پاک فوج سے بے حد محبت کرتے ہیں ،پاک فوج نے معرکہ حق میں جس طرح بزدل دشمن بھارت کو شکست فاش دی اس پر ہر کشمیری کا سر فخر سے بلند ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف ٹریلر ہے انشاءاللہ 2026 کے انتخابات میں چییرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔وزیر اطلاعات ،مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا حویلی جیالوں کی دھرتی ہے ،مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دلوں کے حکمران سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کے ساتھ بھی کام کر نے کا موقع ملا اور آپ کے محبوب قائد کے ساتھ بھی محو سفر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کے نظریات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انشاءاللہ 2026 میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے پرتپاک استقبال پر اہلیان حویلی کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں فیصل ممتاز راٹھور کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ 2026 کا انتخاب جیت چکے ہیں ۔مبشر منیر اعوان نے کہا کہ اہلیان حویلی مہمان نواز لوگ ہیں آج آپ کی مہمان نوازی اور محبت دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ،فیصل ممتاز راٹھور خوش قسمت ہیں جن کے پاس اس قدر محبت کرنے والے لوگ ہیں
پلنگی ( پی آئی ڈی) 21 جنوری 2026
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ غربت اور بیروزگاری سے ہے۔ میری گاڑی جب محمود گلی سے حویلی میں داخل ہوئی تو ایسا لگا کہ اپنی ماں کی گود میں آگیا ہوں۔ حویلی کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنا۔ اعلان نہیں پہلے عملدرآمد کرتا ہوں، پدر پل کی سی ڈی سی ہو رہی ہے، حویلی کی مین شاہراہ کو ڈبل وے سڑک بنائیں گے۔ممتاز آباد ٹی ایچ کیو کے ساتھ ساتھ ممتاز آباد کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے،باٹا کوٹ پل، جون نالہ پل، ممتاز آباد اسٹیڈیم کا اعلان کرتا ہوں۔ حویلی کے لیے بڑا تعلیمی پیکج لیکر آرہاہوں۔میرے حویلی پہنچنے سے قبل حویلی میں اے جے کے بینک قائم ہو چکا ہے۔دانش سکول حویلی اور حویلی یونیورسٹی کاآغاز ہو چکا ہے۔ گرڈ اسٹیشن کے بعد ممتاز آباد تھانے کی بھی نئی عمارت بن چکی ہے۔جو خوشی اہلیان حویلی کے چہروں پر ہے وہ اس اعتماد کی کے جس اعتماد نے وزارت عظمی کا منصب حویلی کو دیا ہے، ممتاز حسین راٹھور کے بعد دوبارہ یہ اعزاز ملنا ہم سب کے لیے اعزاز ہے۔مسلح افواج پاکستان نے معرکہ حق کے بعد ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد بازار حویلی میں ایک بڑے عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وزیراعظم کی آمد پر ان کے استقبال کے لیے ممتاز آباد بازار میں موجود تھا۔ وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، مسعود ممتاز راٹھور اور معاون خصوصی مبشر منیر اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہلیان حویلی کو احساس کرنا ہوگا کہ انکا منتخب کردہ نمائندہ پوری ریاست کا وزیراعظم یے اور اس پر پوری ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے مختصر عرصے میں نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کرنا ہے، ہم سب نے مل کر غربت افلاس اور بیروزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ حکومت اللہ کے فضل سے ملی ہے۔ 2026 کے الیکشن کے بعد دوبارہ الیکشن جیت کر پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہیگا۔انہوں نےکہا گزشتہ الیکشن میں کامیابی کے بعد دو سال اپوزیشن اور اڑھائی کولیشن حکومت کا حصہ رہے۔ان حالات میں بھی حویلی کی آواز جاندار تھی۔ ہم نے حویلی میں ٹورازم فیسٹیول کروائے بھائی چارے امن کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے فقید المثال استقبال پر اہلیان حویلی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
حویلی / گگڈار ( پی آئی ڈی ) 21 جنوری 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ حویلی کے دوران گگڈار بازار میں فقید المثال استقبال کیا گیا ،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے استقبال کے لیے گگڈار میں گاڑیوں کی کئی کلومیٹر طویل قطاریں موجود تھیں ، اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر گگڈار میں پارٹی پرچموں کی بہار تھی ، گگڈار بازار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھی ، گگڈار بازار میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر گل پاشی کی گئی ، گگڈار بازار میں کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر ، شہید بی بی اور شہید بھٹو کے فلک شفاف نعرے لگائے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر سابق ممبر اسمبلی مسعود ممتاز راٹھور، معاون خصوصی مبشر منیر اعوان اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گگڈار بازار میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حویلی اور ریاست کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے ،موجودہ حکومت نے ریاست سے ہیجان اور افراتفری کا خاتمہ کیا ہے ،
ساٹھ دنوں کے اندر سالوں کے مسائل حل کیے ہیں ، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گگڈار میں ریاست کا سب سے جدید دانش سکول قائم ہونے جارہا ہے ،دانش سکول بڑا اور جدت سے بھرپور سکول ہے ،یہاں قائم ہونے والے دانش سکول میں ریاست بھر کے بچے پڑھنے آئیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اللہ نے دانش سکول بطور تحفہ حویلی کی عوام کو دیا ہے ،وزیراعظم پاکستان کی جانب سے حویلی کی عوام کے لیے دانش سکول دینے پر مشکور ہیں ،حویلی یونیورسٹی کے لیے مزید فنڈز رکھ دئیے گے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں دورہ حویلی کے دوران حویلی کے لیے میگا منصوبوں کا اعلان کروں گا ،وزیراعظم منتخب ہوتے ہی حویلی کے اندر تعمیر و ترقی کا پہیہ چلا دیا ہے ،حویلی کے لیے لسڈنہ تا کہوٹہ شاہرہ کو ڈبل کریں گے ،لسڈنہ تا کہوٹہ سڑک اہلیان حویلی کی لائف لائن ہو گی ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انشاء اللہ حویلی کو ماڈل ضلع بنانے جارہے ہیں ،یقین دلاتے ہیں پدر بریج کو دوبارہ بنائیں گے ،انشاء اللہ کارگردگی کی بنیاد پر 2026 کے الیکشن کے بعد بھی پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی ،گگڈار کے عوام کی جانب سے تاریخ ساز استقبال پر اہلیان گگڈار کا مشکور ہوں انہوں نے کہا ہےکہ مصروفیت کے باعث یہاں آنا سکا لیکن اس علاقے میں فوت شدگان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میری وزرات اعظمی اہلیان حویلی کی ہی ہے ،حویلی کو ماڈل ضلع بنائیں گے ، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گگڈار بازار کے لیے سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا اعلان کرتا ہوں،
استقبالیہ تقریب میں وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری رفیق نئیر بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موجود تھے ، استقبالیہ تقریب سے خطاب میں وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے بھی خطاب کیا، اپنے خطاب میں وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے ہم عوام نمائندے ہیں اور ہمیشہ عوام کی مشکلات کا سدباب کیا ہے ، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر دن رات کام کرتے ہیں میں نے انھیں متعدد بار کہا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ، لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیر ہمہ تن دن رات کام کر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو مشن بنایا ہے ، انشاء اللہ حویلی سمیت پورے آزادکشمیر کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔

