نائب ناظم انڈسٹریز اینڈ کامرس راجہ جاوید انور کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف خان ، اسسٹنٹ کمشنریاسر بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیس کنٹرول ہمایوں احسن اور انسپکٹر پرائس کنٹرول شہریار طاہر نےہمراہ موبائل یونٹ مظفرآباد کے پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

نائب ناظم انڈسٹریز اینڈ کامرس راجہ جاوید انور کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف خان ، اسسٹنٹ کمشنریاسر بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیس کنٹرول ہمایوں احسن اور انسپکٹر پرائس کنٹرول شہریار طاہر نےہمراہ موبائل یونٹ مظفرآباد کے پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پٹرولیم کوالٹی، پٹرول پمپس پر آگ بجھانے والے آلات اور واشرومز کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ راجہ کاشف لطیف خان کا کہنا تھا کہ معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور پٹرول پمپس میں عوام الناس کے لیے سہولیات کی فراہمی مالکان کی بنیادی ذمہ داری ھے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضاںطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore