آزاد جموں و کشمیر میں زرعی و لائیو اسٹاک منصوبوں پر پیش رفت میں تیزن۔

آزاد جموں و کشمیر میں زرعی و لائیو اسٹاک منصوبوں پر پیش رفت میں تیزن۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری زراعت، لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اینڈ سمال ڈیمز آزاد جموں و کشمیر وجاہت رشید بیگ نے عہدہ سنبھالتے ہی کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مختلف مجوزہ ترقیاتی منصوبہ جات کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیے ہیں۔ مجوزہ منصوبوں میں آزاد جموں و کشمیر میں زونل ہائی ویلیو باغات، نقد آور فصلوں کی پیداوار، مویشیوں میں متعدی بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔ان منصوبوں کا مقصد کسانوں کی آمدن میں اضافہ، زرعی پیداوار میں بہتری، غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور دیہی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف کسانوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی زرعی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

Share This Post

More To Explore